داعش کا موصل میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں شہریوں کا قتل عام‎

داعش کا موصل میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں شہریوں کا قتل عام‎

موصل: داعش کے دہشت گردوں نے عراق کے شمالی شہر موصل میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں عام شہریوں کا قتل عام کر دیا ہے۔

موصل کے محاذ پر عراقی افواج سے مسلسل شکست کھانے کے بعد داعش نے ان درجنوں عراقی شہویوں کو گولیوں سے بھون دیا جو داعش کے زیر قبضہ علاقے سے نکل کر محفوظ مقامات کی جانب پناہ لینے کی کوشش کر رہے تھے۔ داعش نے جن عراقی شہریوں کا قتل عام کیا ہے ان میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

خبروں میں بتایاگیا ہے کہ یہ عراقی شہری اپنے ہاتھوں میں بیگ اور دیگرضروری سامان لئے ہوئے محفوظ مقامات کی جانب روانہ تھے کہ زنجیلی کے علاقےمیں داعش کے عناصر نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

مغربی موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی ایک ایسے وقت جاری ہے جب دولاکھ عراقی باشندے ابھی بھی داعش کے زیرقبضہ علاقے میں محصور ہیں۔

مصنف کے بارے میں