ایان علی کی آنے والی نئی فلم، مدمقابل ہیروکون،معاوضہ کتنا وصول کیا ؟ دھماکہ خیز انکشاف

ایان علی کی آنے والی نئی فلم، مدمقابل ہیروکون،معاوضہ کتنا وصول کیا ؟ دھماکہ خیز انکشاف

لاہور:  ڈالر گرل ایان علی پاکستانی نژاد امر یکی گلوکار علی زمان کیساتھ فلم میں بطور ہیروین آئیں گی‘ایان علی3کروڑ معاوضہ لیں گی ۔ ذرائع کے مطابق امر یکہ موجود پاکستانی نژاد امر یکی گلوکار علی زمان نے ایک اردو فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ خود ہیرو جبکہ ایان علی کو اس فلم میں بطور ہیروین کاسٹ جا رہا ہے جسکے لیے علی زمان کے دوبئی میں مقیم ماڈل ایان علی کے سٹا ف سے رابطے ہوئے چکے ہیں اور فلم کر نے کا کام کر نے کا ایان علی نے معاوضہ تین کروڈلیا ہے اور اس بات کا قومی امکان ہے کہ جلد علی زمان دوبئی میں ایان علی سے ملاقات کر یں گے جس میں تمام معاملات کو حتمی شکل دی جائیگی فلم کی مکمل شوٹنگ بیرون ملک ہی ہوگی ۔

یاد رہے کہ  ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلتے ہی ماڈل ایان علی بیرون ملک روانہ ہو گئیں تھی۔ماڈل گرل ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد امریکی ڈالردبئی منتقل کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا تھا اور پھر ان پر فرد جرم عائد کر کے ماڈل گرل کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا جس کے خلاف انہوں نے سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کیں۔

مصنف کے بارے میں