سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں قائم شکایات سنٹر فعال

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں قائم شکایات سنٹر فعال

اسلام آباد: سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں قائم شکایات سنٹر فعال کر دیے گئے۔ سپریم کورٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے حکم پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے قائم شکایات سیل کو فعال کر دیا گیا۔

اب سمندر پار پاکستانی اپنی شکایات آن لائن اور بذریعہ ڈاک بھجوا سکتے ہیں۔ اعلامیے میں تارکین وطن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شکایات کے ساتھ شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ نقل بھی لگائی جائے۔

تارکین وطن اس حوالے سے لا اینڈ جسٹس کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی معلومات لے سکتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے 13 مئی کو جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی میں خصوصی سیل فعال کرنے کا حکم دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں