خبردار! واٹس ایپ پر یہ لنک آپ کا سمارٹ فون ہیک کر سکتا ہے

لندن: سائبر سیکورٹی ماہرین نے ایک مرتبہ پھر واٹس ایپ صارفین کو خبر دار کیا ہے کہ واٹس ایپ پر ہیکرز کے گروپ نے جعلی پیغامات بھیجنا شروع کر دیئے ہیں جن میں صارفین سے کہا جاتا ہے کہ ان کی واٹس ایپ سبسکرپشن ختم ہو چکی ہے جسے 0.99 پاو¿نڈ میں تاحیات دوبارہ جاری کرنے کے لیے اسی پیغام میں ایک لنک بھی دیا جاتا ہے۔ جونہی اس لنک پر کلک کیا جاتا ہے تو اسمارٹ فون میں محفوظ، صارف کی تمام معلومات نامعلوم ہیکر تک پہنچ جاتی ہیں۔

خبردار! واٹس ایپ پر یہ لنک آپ کا سمارٹ فون ہیک کر سکتا ہے

لندن: سائبر سیکورٹی ماہرین نے ایک مرتبہ پھر واٹس ایپ صارفین کو خبر دار کیا ہے کہ واٹس ایپ پر ہیکرز کے گروپ نے جعلی پیغامات بھیجنا شروع کر دیئے ہیں جن میں صارفین سے کہا جاتا ہے کہ ان کی واٹس ایپ سبسکرپشن ختم ہو چکی ہے جسے 0.99 پاؤنڈ میں تاحیات دوبارہ جاری کرنے کے لیے اسی پیغام میں ایک لنک بھی دیا جاتا ہے۔ جونہی اس لنک پر کلک کیا جاتا ہے تو اسمارٹ فون میں محفوظ، صارف کی تمام معلومات نامعلوم ہیکر تک پہنچ جاتی ہیں۔
لاعلمی میں بعض صارفین اس لنک پر پہنچنے کے بعد جلد از جلد یہ رقم ادا کرتے ہیں تاکہ ان کا واٹس ایپ اکاو¿نٹ بند نہ ہو لیکن اسی چکر میں وہ ہیکرز کو اپنے کریڈٹ کارڈ اور انٹرنیٹ بینکنگ کی ساری تفصیلات فراہم کرتے ہوئے خود کو اور بھی زیادہ غیرمحفوظ کرلیتے ہیں۔سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ کے اسمارٹ فون پر بھی ایسا ہی کوئی پیغام موصول ہو تو اسے فوراً ڈیلیٹ کردیجیے اور اگر آپ نے غلطی سے اس لنک پر کلک کردیا ہے تو جتنی جلدی ہوسکے کسی اچھے اینٹی وائرس سے اپنے اسمارٹ فون کو صاف کرلیجیے تاکہ وائرس کے کسی بھی ممکنہ حملے سے بھی محفوظ رہ سکیں۔اب تک یہ تو معلوم نہیں ہوا ہے کہ اس کارروائی کے پیچھے ہیکرز کا کونسا گروپ ملوث ہے اور کس ملک سے اس کا تعلق لیکن ابتدائی مرحلے پر تھوڑی سی احتیاط کرکے اس سے بہ آسانی بچا جاسکتا ہے۔