530 میٹر بلند عمارت میں برق رفتار لفٹ کا شاندار تجربہ

بیجنگ: چین میں سی ٹی ایف سینٹر کی 530 میٹر بلند عمارت میں برق رفتار لفٹ کا تجربہ کر لیا گیاجو ایک گھنٹے میں 75 کلومیٹر کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔

530 میٹر بلند عمارت میں برق رفتار لفٹ کا شاندار تجربہ

بیجنگ: چین میں سی ٹی ایف سینٹر کی 530 میٹر بلند عمارت میں برق رفتار لفٹ کا تجربہ کر لیا گیاجو ایک گھنٹے میں 75 کلومیٹر کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔
ہٹاچی کمپنی کی تیار کردہ اس برق رفتار لفٹ کو گزشتہ دنوں آزمایا گیا، جبکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ اس سے بھی زیادہ رفتار سے لفٹ چلاسکتی ہے لیکن اس کے لیے کنٹرول یونٹس اور موٹروں میں کچھ تبدیلیاں کرنا ہوں گی تاہم چین میں لفٹوں کا جائزہ لینے والے قومی ادارے نے اس لفٹ کو تیز ترین قرار دیا ہے۔
ہٹاچی کمپنی کے مطابق کئی لوگوں کو بٹھا کر اس لفٹ کی آزمائش کی گئی ہے اور اس دوران اسے 72 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا گیا ہے۔ اس رفتار پر ارتعاش اور شور سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ رولرز چاروں کونوں پر لگائے گئے ہیں۔ یہ رولر زوردار ارتعاش کو جذب کرتے ہیں اور لفٹ میں بیٹھے لوگوں کو اس کا احساس نہیں ہوتا۔