نجی تقریب میں ریحام خان کے نخرے،میزبان نے کانوں کو ہاتھ لگا لئے

نجی تقریب میں ریحام خان کے نخرے،میزبان نے کانوں کو ہاتھ لگا لئے

لاہور:  عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان  کو  ایک تقریب میں مدعو کیا گیا جہاں پر انہوں نے ایسی حرکت کر دی کہ ہوٹل انتظامیہ سمیت تقریب  کے میزبان  بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک خبر کے مطابق   ریحام خان کو  ایک  نجی تقریب میں مہمان خصوصی پر مدعو کیا گیا جہاں پر  وہ پہنچی تو انہوں نے یہ مطالبہ کر دیا کہ اگر مجھے بلایا ہے تو پروٹوکول بھی فرہم کیا جائے ، ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے پروٹوکول نہ دیئے جانے کی وجہ سے ریحام خان 30 منٹ تک بضد رہیں اور  ہال میں ہی بیٹھی رہی  کیونکہ  ہوٹل میں موجود  گارڈ استقبالیہ سے قبل ہی  غائب ہوگئے تھے۔

  میزبان نے ہوٹل انتظامیہ سے اسپیشل درخواست کی جس کے بعد ریحام خان کو پروٹوکول دیا  گیا اور وہ تقریب میں شامل ہوئی ۔ ریحام خان کی اس حرکت کی وجہ سے  میزبان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ معتبر ذرائع نے بتایا  ہے کہ میزبان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی حرکتوں سے  شہرت حاصل نہیں کی جاسکتی تاہم وہ آئندہ کسی بھی تقریب میں ریحام خان کو مدعو نہیں کریں گے۔

مصنف کے بارے میں