تقریر کو عمران خان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا، نہال ہاشمی

 تقریر کو عمران خان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا، نہال ہاشمی

اسلام آباد: حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نہال ہاشمی نے کہا ہے  کہ عمران خان نے ان کی تقریر کو  بنیاد بنا کر حملہ کیا، عمران خان میرے ساتھ شریک جرم ہوگئے ہیں، میرے ساتھ عمران خان کو بھی پیش کیا جائے۔ 

ایک نجی ٹی وی سے مختصر گفتگو کرتے ہو ئے نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ان کی تقریر کو عمران خان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا، ان کے کندھے پر بندوق رکھ کر جنہوں نے بیان دیا وہ بھی کٹہرے میں آئیں گے ۔میری پارٹی کو بدنام کیا گیا، اداروں کے خلاف نہیں ہوں ، کرپٹ عناصر کے خلاف بیان دیا، میرے کندھے پر رکھ کربندوق چلانے والے شریک جرم ہوں گے.

انہوں نے عدالت سے کہا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،  ایک قوت چاہتی ہے کہ ادارے ٹکرائیں۔

مصنف کے بارے میں