آئی سی سی نے سری لنکن کپتان اپل تھرنگا پر دو میچوں کی پابندی لگا دی

آئی سی سی نے سری لنکن کپتان اپل تھرنگا پر دو میچوں کی پابندی لگا دی

اوول : آئی سی سی  چیمپیئنز ٹرافی میں ساؤتھ افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سلو اووریٹ کی وجہ سے لنکن ٹیم کے قائم مقام کپتان اپل تھرنگا پر دو میچوں کی پابندی لگا دی گئی ۔ پابندی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لگائی ۔ تھارنگا نے اپنی غلطی اور سزا کو تسلیم کر لیا جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ 

ہفتے کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے عمران طاہر اور ہاشم آملا کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 96 رنز سے کامیابی حاصل کی۔سری لنکا کو جہاں اس میچ میں بدترین ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا وہیں وہ اپنے قائم مقام کپتان اپل تھارنگا کی خدمات سے بھی اگلے میچوں میں محروم ہو گئے ہیں۔کپتان اینجلو میتھیوز کے زخمی ہونے کے سبب سری لنکا کی قیادت کے فرائض اپل تھارنگا نے انجام دیے لیکن چیمپیئنز ٹرافی میں ان کی زیر قیادت پہلے ہی میچ میں ٹیم مشکلات سے دوچار ہو گئی۔

سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ اوورز مکمل کرنے کیلئے چار گھنٹے سے زیادہ صرف کیے اور انہوں نے مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے زیادہ خرچ کیے جس کے سبب آئی سی سی سخت ایکشن لیتے ہوئے تھارنگا پر دو میچوں کی پابندی لگا دی جس کے سبب وہ اب وہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور انڈیا کے خلاف میچ میں سری لنکن ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں