موٹاپا اور وزن کم کرنے کا زبردست گھریلو نسخہ

کراچی: موٹاپا ایک ایسا مرض ہے جس کی وجہ سے یہاں ہر دوسرا شخص پریشان نظرآتا ہے ۔ اگر آپ بھی موٹاپے کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ کی اس پریشانی کا حل ہمارے پاس ہے۔ زائز وزن اور موٹاپے سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے آج ہی گھر میں یہ سادہ مشروب تیار کرکے صرف چار دن استعمال کریں اور آپ کا وزن 4 کلوگرام اور کمر 16 سینٹی میٹر تک کم ہوجائیں گے۔اسکے علاوہ آپ کو روزانہ ہلکی پھلکی ورزش اور متوازن غذا کو بھی اپنے معمول کا حصہ بنانا ہوگا۔

اس مشروب کی تیاری کیلئے 2 لیٹر پانی، 1 عدد کھیرا، 1 عدد لیموں ، پسی ہوئی ادرک، 1 چائے کا چمچہ، تازہ پودینے کی 12 پتیاں، خشک پودینے کا سفوف، 1 چائے کا چمچہ لیں۔ مشروب بنانے کے لیے ان تمام اجزاءکو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح سے چلا لیں تاکہ پانی میں شامل ان تمام چیزوں کا یک جان آمیزہ بن جائے۔ اسے محفوظ کرنے کے لیے ریفریجریٹر میں رکھ دیں اور روزانہ 4 سے 5 گلاس پیئیں۔ البتہ پینے سے پہلے اس مشروب کی بوتل اچھی طرح سے ہلا لیں۔
آپ کو دوسرے دن ہی سے اپنے وزن اور کمر میں کمی محسوس ہونے لگے گی۔اس معمول پر روزانہ ورزش اور زود ہضم کھانوں کے ساتھ 4 دن تک سختی سے عمل کرتے رہیں لیکن چار دن پورے ہونے کے بعد یہ مشروب پینا روک دیں۔ یہ بات اس لیے بھی بطورِ خاص بتائی جارہی ہے کیونکہ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مشروب کا سب سے زیادہ فائدہ ان لوگوں میں دیکھا گیا ہے جنہوں نے اس مشروب کے ساتھ متوازن غذاو¿ں کا استعمال جاری رکھا اور دن میں کچھ نہ کچھ ورزش بھی کرتے رہے۔ایک مرتبہ چار روزہ استعمال پورا کرنے کے بعد ایک ہفتے کا وقفہ دے کر یہ مشروب ایک بار پھر اسی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن محتاط رہیں کہ اسے مسلسل، بغیر وقفے کے، چار دنوں سے زیادہ تک پیتے رہنے کے منفی نتائج نکل سکتے ہیں اور آپ بیمار بھی پڑ سکتے ہیں۔