گلوکار علی حیدر نے وقار ذکاء کی ویڈیو کا جواب دیدیا

کراچی: معروف پاکستانی گلوکار علی حیدر نے وقار ذکا کے بیان پر اپنا رد عمل جاری کر دیا۔ گلوکار علی حیدر کا کہنا ہے تمام لوگوں کو معلوم ہے کہ وہ دو سال سے امریکا میں ہیں۔ کسی کی موت پر جاکر اس طرح ڈھنڈورا پیٹنا اور کیش کرناسمجھ سے بالا تر ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کے جاری کر دہ ردعمل میں پاکستانی گلوکار علی حیدر نے عامر ذکی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کو علم ہے کہ میں دو سال سے امریکا میں رہائش پذیر ہوں اور حدیقہ کیانی لاہور میں ہوتی ہیں لیکن وقار ذکا کراچی میں ہی ہوتے ہیں انہوں نے عامر ذکی کی مدد کیوں نہیں کی جبکہ ان کو علم تھا کہ وہ ایک مشکل وقت سے گذر رہے ہیں۔

اس قبل   وقار ذکا نے پاکستان کے مشہور گٹارسٹ عامر ذکی کے انتقال پر فیس بک پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کے دنیا سے سب نے جانا ہے لیکن کم از کم وہ فنکار جن کے ساتھ اس نے زندگی بھر کام کیا وہ لوگ بھی نہ ہی اس کی بیماری میں اس کی مدد کے لیئے آگے آئے نہ ہی اس کے انتقال کے وقت کوئی اس کے پاس تھا۔ عظیم فنکار اکیلا رہا اور اکیلا ہی مر گیا۔ وقار ذکا نے خاص طور سے علی حیدر ، حدیقہ کیانی اور احمد جہانزیب کا نام لیا جنہوں نے عامر ذکی کے ساتھ کافی عرصہ کام کیا۔