رینجرز نے پورے سندھ میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کردیئے

رینجرز نے پورے سندھ میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کردیئے

کراچی:  اندرون سندھ میں سورج کی تیز تپش نے شہریوں کو گرمی نے نڈھال کردیا ہے، رینجرز نے کراچی کے بعد پورے سندھ میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کردیئے ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ کی خصوصی ہدایت پر سیکٹر کمانڈرشہباز رینجرز نے تمام سیکٹرز اور ونگز نے کیمپ قائم کیے ہیں، شہر میں گرمی کی شدت کے پیش نظر فوری امداد کے لیے سینٹرز قائم کیے ہیں۔  

رینجرز ترجمان کے مطابق اندرون سندھ میں سکھر ، نواب شاہ، سردار گڑھ اورمیر پور ماتھیلو میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کیئے گیئے ہیں، گھوٹکی، سانگھڑ، شہداد پوراور تھر کے دور افتاد گاؤں میں بھی سینٹرز قائم ہیں جبکہ جام شورو، مٹھی اور حیدرآباد کے گرد و نواح میں بھی ہیٹ اسٹروک کیمپ لگائے گئے ہیں۔

خصوصی تیار کردہ کیمپوں میں رینجرز کے مستند ڈاکڑوں کی ٹیم اور میڈیکل عملہ موجود ہیں، ہیٹ اسٹروک سینٹرز میں زینجرز کے ماہر ڈاکٹرز اور اسٹاف گرمی سے متاثرہ افراد کا علاج کیا جارہا ہے، رینجرز کی ریزاہتمام یہ اقدامات عوام کی فلاح و بھلائی کیلئے اٹھائے گئے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں شہریوں کوطبی امداد فراہم کرچکے ہیں، پاکستان چوک ،سائٹ ایریا،اورنگی ٹاون ، کٹی پہاڑی،اللہ والا چوک،گلشن بہار سمیت تیس سے زائد مقامات پر کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سخت گرمی میں روزے دار خاص طور پر ضعیف افراد گرمی کی شدت کے باعث ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں