اگرسیاست میں آتا تو تحریک انصاف جوائن کرتا ، یونس خان

لاہور: مایہ ناز قومی کرکٹر یونس خان نے پاکستان تحریک انصاف سے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ سیاست میں آئے اور کوئی پارٹی جوائن کرنا پڑی تو پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کریں گے۔

اگرسیاست میں آتا تو تحریک انصاف جوائن کرتا ، یونس خان

لاہور: مایہ ناز قومی کرکٹر یونس خان نے پاکستان تحریک انصاف سے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ سیاست میں آئے اور کوئی پارٹی جوائن کرنا پڑی تو پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کریں گے۔کرکٹ شوق کے لیے شروع کی تھی یہ امید نہیں تھی کہ اتنی پذیرائی اور اتنی شہرت ملے گی سب سے اچھا صلہ یہ ملا کہ کہیں بھی جاوں تو لوگ کھڑے ہوکراستقبال کرتے ہیں اور عزت دیتے ہیں میں یہ لمحات لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔
ایک خصوصی انٹرویو میں یونس خان نے کہا کہ وہ سیاست جوائن کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے لیکن اگر مجھے سیاست کرنے کا موقع ملتا یاسیاست کرنا چاہتا تو ظاہر سے بات ہے میں ایک اسپورٹس مین ہوں اس لیے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوتا۔ان کے بقول مجھے کہا گیا کہ اگر بڑا اسٹار بننا ہے تو آپ کو لاہور شفٹ ہونا پڑے گا مگرمیں نے جواب دیا کہ اگر اسٹار بننا ہے تویہیں مردان یا کراچی میں رہتے ہوئے بنوں گا۔