نیند کی کمی کا شکار افراد کیوی پھل کا استعمال معمول بنائیں، ماہرین

تائپے : نیند کی کمی کا شکار پریشان افراد کو ماہرین نے بڑی خوشخبری سنا دی ۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گہری نیند کے لیے رات سونے سے پہلے دو کیوی پھل کھانا مفید ہے۔

تائپے میڈیکل یونیورسٹی تائیوان کے ماہرین صحت کی جانب سے کئے گئے ایک سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کیوی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور سیروٹونن دماغ کو سکون پہنچا کر ایک مو¿ثر نیند کی وجہ بنتے ہیں۔اس کے لیے ماہرین نے24 افراد کے سونے میں مشکلات کا جائزہ لینے کے لئے انہیں نیند سے ایک گھنٹے قبل کیوی پھل کھانے کو دیا گیا تو پھل کھانے والے افراد 13 فیصد وقت زیادہ سوئے۔ اس کے علاوہ ان میں بستر پر جانے کے بعد نیند کا دورانیہ بھی 35 فیصد تک کم ہوگیا۔
ماہرین کے مطابق کیوی میں موجود وٹامن سی سانس کے نظام کو بہتر بناتا ہے جب کہ دمے کے مریض اگر کیوی کھائیں تو یہ ان کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اس میں پایا جانے والا پروٹیولائٹک اینزائم نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے کے ساتھ خون کے لوتھڑے نہیں بننے دیتا اور بلڈ پریشر کو بھی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔