افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا‎

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا‎

کابل: افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر میرے استعفیٰ دینے سے افغانستان کے حالات ٹھیک ہو سکتے ہیں تو میں اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کے لئے تیار ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں افغان سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کے بیٹے کی تدفین کے موقع پر یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے تھے جس میں چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سمیت ان کی اصلاحات و یکجہتی نامی ٹیم کے سینیئر ارکان کے ساتھ ساتھ صلاح الدین ربانی، امراللہ صالح اور کابل حکومت کے اکثر ناقدین اور مخالف بھی شریک تھے۔

عبداللہ عبداللہ نے اعلان کیا کہ اگر میرے استعفیٰ دینے سے افغانستان کے حالات ٹھیک ہوسکتے ہیں تو میں اپنے عہدے سے دست بردار ہونے کے لئے تیار ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ عہدہ میرے لئے ایک امتیاز نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔

مصنف کے بارے میں