قطر ایئر ویز پر پابندی ،   پاکستانی عمرہ زائرین مشکلات سے دوچار  

دوحہ:خلیجی ممالک کاقطرسے سفارتی تعلقات کابائیکاٹ اورسعودی عرب کی جانب سے قطر ایئر ویز پر پابندی کے بعد پاکستانی عمرہ زائرین سعودی عرب اور دوحہ میں پھنس گئے ہیں، جس کے باعث پی آئی اے نے اپنے شہری واپس لانے کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیاہے۔

قطر ایئر ویز پر پابندی ،   پاکستانی عمرہ زائرین مشکلات سے دوچار  

اسلام آباد:خلیجی ممالک کاقطرسے سفارتی تعلقات کابائیکاٹ اورسعودی عرب کی جانب سے  قطر ایئر ویز پر پابندی کے بعد   پاکستانی عمرہ زائرین سعودی عرب اور دوحہ میں پھنس گئے ہیں، جس کے باعث پی آئی اے نے  اپنے شہری واپس لانے کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے قطر کے ساتھ زمینی و فضائی  راستے بند کردیئے، جبکہ قطر ائیر ویز کے سعودی عرب میں داخلے پر   پابندی سے سینکڑوں  پاکستانی عمرہ زائرین پھنس گئے۔اس کے علاوہ خلیجی ایئر لائینز کی پروازیں بند ہونے سے بڑی تعداد میں پاکستانی دوحہ اورسعودی عرب کے ایئرپورٹ پروطن واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔

اس تمام صورت حال کے پیش نظر قومی ایئرلائن نے  پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کیلیے خصوصی پروازیں چلانے کافیصلہ  کرلیا۔پی آئی اے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو نے پاکستانیو کو واپس  لانے کی ہدایت کردی۔سعودی عرب نے قطرایئرویزکے مسافروں کو دوسری پروازوں کے ذریعے آنے اورجانے کی اجازت دیدی ہے۔