روسی مداخلت کی تحقیقات میں خود کو معاف کرنے کا اختیار رکھتا ہوں : ڈونلڈ ٹرمپ

روسی مداخلت کی تحقیقات میں خود کو معاف کرنے کا اختیار رکھتا ہوں : ڈونلڈ ٹرمپ
کیپشن: image by facebook

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی مداخلت کی تحقیقات میں خود کو معاف کرنے کا ’مکمل حق‘ رکھتے ہیں تاہم انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انھوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔

انھوں نے وہی دلیل دہرائی جو ان کے وکیلوں نے جنوری میں امریکی تحقیقات کرنے والی سپیشل کونسل کے سامنے ایک یادداشت میں پیش کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں اس تحقیقات پر تنقید کی جو یہ دیکھنے کے لیے کی جا رہی ہے کہ آیا ان کی انتخابی مہم میں روس نے مداخلت کی یا انصاف میں روکاوٹ ڈالی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی اتوار کو جبامریکی چینل کے پروگرام میں آئے تو ان سے پوچھا گیا کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ خود کو معاف کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

وکیل روڈی جولیانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 'شاید' اپنے آپ کو معاف کرنے کا اختیار رکھتے ہیں لیکن وہ ایسا کریں گے نہیں،ان کا کہنا تھا کہ 'میرے خیال میں ایسا کرنے سے سیاسی طور پر انھیں بہت نقصان ہوگا۔ دوسرے لوگوں کو معاف کرنا الگ بات ہے لیکن خود کو معافی دینا ایک دوسرا مسئلہ۔'

دوسری طرف امریکی چینل  سے بات کرتے ہوئے ریپلکن پارٹی کے کیون مکارتھی نے کہا کہ کسی بھی صدر کو خود کو معاف نہیں کرنا چاہیے۔