انتخابات 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوسرے روز بھی وصول کیے جائیں گے

انتخابات 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوسرے روز بھی وصول کیے جائیں گے
کیپشن: تمام صوبائی الیکشن کمیشن اور آر اوز کے دفاتر سے نامزدگی فارم وصول اور جمع کرائے جا سکتے ہیں۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: عام انتخابات 2018 کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی آج دوسرے روز بھی جاری رہے گی۔ ملک بھر سے امیدواروں نے گزشتہ روز عام انتخابات 2018 کے لیے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کیے اور یہ سلسلہ 8 جون تک جاری رہے گا۔

آج مسلسل دوسرے روز تمام صوبائی الیکشن کمیشن اور آر اوز کے دفاتر سے نامزدگی فارم وصول اور جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ ہر امیدوار کو آرٹیکل 62 اور 63 کا بیان حلفی جمع کرانا ہو گا۔

مزید پڑھیں: ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی

بیان حلفی میں غیرملکی پاسپورٹ، دہری شہریت، حکومتی یوٹیلیٹی بلوں کے نادہندگی اور زیر سماعت فوجداری مقدمات کی تفصیل دینی ہو گی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں