کوہاٹ میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق
کیپشن: وین پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہی تھی کہ خواصی بانڈہ کے قریب گیس لیک ہونے سے اس میں آگ لگ گئی۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کوہاٹ: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسافر وین پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہی تھی کہ خواصی بانڈہ کے قریب گیس لیک ہونے سے اس میں آگ لگ گئی۔

پولیس کے مطابق وین میں 12 مسافر سوار تھے جن میں سے 6 جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے اور جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لاہور: میاں بیوی مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل

آگ لگی وین کی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکر بھی ہوئی جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 2 افراد بھی زخمی ہوئے اور انہیں بھی اسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کے باعث انڈس ہائی وے بند ہو گیا اور ٹریفک معطل کر دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں