بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر گاڑی ٹرانسفر پر پابندی عائد

بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر گاڑی ٹرانسفر پر پابندی عائد
گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام نافذ کر دیا گیا۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: گاڑی رجسٹریشن، فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام لاگو کر دیا گیا ہے۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے زیرِ اہتمام صوبہ بھر میں سوموار سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔


محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کے ذرائع نے بتایا کہ گاڑیوں کی ملکیت کے عمل میں جعلسازی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے نئے نظام کا اطلاق یکم جون 2018ء سے ہونا تھا تاہم تین یوم کی تاخیر کے بعد یہ نیا نظام 4 جون سے لاگو ہوا جس کے تحت گاڑی ٹرانسفر کروانے کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی ازخود ای ٹی او کے سامنے پیش ہو کر موقع پر بائیو میٹرک تصدیق کو لازم قرار دیا گیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ 3 جون کے بعد ٹرانسفر ڈیڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کا پرانا طریقہ کار متروک ہو چکا ہے۔

 

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ, لگژری گاڑیوں کے استعمال کی منظوری سے متعلق ریکارڈ   طلب

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور گاڑیوں کی ٹرانسفر کے موقع پر بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہو گی جبکہ دوسرے مرحلہ میں اس نظام کا اطلاق نئی کار رجسٹریشن کے موقع پر بھی ہو گا۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں