جسٹس(ر)دوست محمد خیبر پختونخؤا کے نگراں وزیراعلیٰ منتخب

جسٹس(ر)دوست محمد خیبر پختونخؤا کے نگراں وزیراعلیٰ منتخب
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس دوست محمد خان کو نگراں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گا قبول کرینگے: پرویز خٹک

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں مشاورت کے بعد پریس کانفرنس کے دوران جسٹس (ر) دوست محمد خان کے نام کا بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ریحام خان نے اپنی کتاب میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا

الیکشن کمیشن کے حکام نے اعلان کیا کہ جسٹس دوست محمد پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں،الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر نے کی اورنامزدگی کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا،نگران وزیراعلیٰ کے تقرر سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سپیکر کے پی کے اسمبلی نے چار نام بھجوائے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں