نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین نگران کابینہ سے حلف لیا۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی 6 رکنی وفاقی کابینہ حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین نگران کابینہ سے حلف لیا جب کہ کابینہ میں شامل اراکین میں شمشاد اختر ، عبداللہ حسین ہارون، روشن خورشید ، اعظم خان، سید علی ظفر اور محمد یوسف شیخ شامل ہیں۔


مزید پڑھیں: جسٹس(ر)دوست محمد خیبر پختونخؤا کے نگراں وزیراعلیٰ منتخب

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبداللہ حسین ہارون کو وزیر خارجہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کو وزیر خزانہ کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے یکم جون کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جو 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات 2018 کے انعقاد کے پابند ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں