تینوں ریفرنسز میں ایک ہی بار حتمی دلائل دینے کی نواز شریف کی درخواست مسترد

تینوں ریفرنسز میں ایک ہی بار حتمی دلائل دینے کی نواز شریف کی درخواست مسترد
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت نے تینوں ریفرنسز میں ایک ہی بار حتمی دلائل دینے کی نواز شریف کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔درخواست مسترد کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا جائے گا۔جج محمد بشیر نے کہا آپ اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ چلے جائیں، آپ کو فیصلہ چیلنج کرنے کا وقت دیتے ہیں، معاون وکیل نے خواجہ حارث سے مشاورت کے لیے 5 منٹ کا وقت مانگ لیا۔

عدالت نے پندرہ منٹ کا وقت دے دیا۔خیال رہے کہ احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران تینوں ریفرنس پر اکٹھے دلائل دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔