ریحام خان کی کتاب کی اشاعت کا معاملہ،ملتان سول کورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا

ریحام خان کی کتاب کی اشاعت کا معاملہ،ملتان سول کورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو

ملتان:ریحام خان کی کتاب کے اقتباسات کو نشرواشاعت سے روکنے سے متعلق سول کورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:تینوں ریفرنسز میں ایک ہی بار حتمی دلائل دینے کی نواز شریف کی درخواست مسترد

ذرائع کے مطابق ملتان میں ایڈووکیٹ غلام مصطفی چوہان نے حکم امتناعی کا ٰدعویٰ سول کورٹ میں دائر کر دیا ۔دعوے میں پیمرا ،حسین حقانی اور ریحام خان کو فریق بنایا گیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ کتاب کے چوری شدہ صفحا ت میں کی گئی اخلاق سے گری ہوئی باتوں کو ٹی وی چینلز پر نشر اور اخبارات میں شائع ہونے سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گا قبول کرینگے: پرویز خٹک

ریحام خان کی کتاب کے اقتباسات کی رونمائی کے خلاف سول جج ملتان کی عدالت سے حکم امتناعی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ۔عدالت نے کتاب کی اشاعت مبینہ طور پر حقائق کے خلاف ہونے پر ریحام خان، حسین حقانی اور پیمرا سے 9 جون کو جواب طلب کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیں:ریحام خان نے اپنی کتاب میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی شخصیت کو تباہ کرنے کے لئے کتاب کی اشاعت کی گئی ہے۔ کتاب کے ذریعے عمران خان کے کردار پر کیچڑ اچھال کر الیکشن کو سبوتاژ کیا جانے کا خطرہ ہے اورکتاب غیر ملکی ایجنڈا پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی

درخواست میں کہا گیا کہ سابق سفیر حسین حقانی مسلم لیگ (ن )کی مدد سے ریحام خان کی کتاب کے ذریعے عمران خان اور اداروں کے وقار کو برباد کرنا چاہتا ہے۔ ا س لئے الیکشن کے وقت کتاب کی رونمائی کو روکا جائے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں