مسجد حرام میں موجود افراد مطاف کے قریب وضو خانے سے استفادہ کر سکتے ہیں، سعودی حکام

مسجد حرام میں موجود افراد مطاف کے قریب وضو خانے سے استفادہ کر سکتے ہیں، سعودی حکام
کیپشن: حرم مکی شریف کے اندر بلکہ مطاف کے قریب ہی وضو خانہ موجود ہے،فائل فوٹؤ

مکہ مکرمہ: مطاف کے قریب وضو خانے کا بہت کم لوگوں کو علم ہے۔

سعودی اخبار کے مطابق طواف کے وقت وضو کرنے یا حرم مکی شریف میں قیام کے وقت تجدید وضو کی ضرورت پیش آجائے تو حرم سے باہر جانے کی ضرورت نہیں۔ حرم مکی شریف کے اندر بلکہ مطاف کے قریب ہی وضو خانہ موجود ہے۔