پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے طارق شبیر میو (ن) لیگ میں شامل ہو گئے

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے طارق شبیر میو (ن) لیگ میں شامل ہو گئے
کیپشن: طارق شبیر میو اور ان کے ساتھیوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: عام انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی حلقوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک اںصاف کے بعد مسلم لیگ ن بھی وکٹیں گرانا شروع کر دیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے طارق شبیر میو نے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: کسی سیاستدان کو سرکاری گاڑیوں پر انتخابی مہم نہیں چلانے دیں گے، چیف جسٹس

اس موقع پر طارق شبیر میو نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شہباز شریف نے طارق شبیر میو اور ان کے ساتھیوں کو مسلم لیگ (ن) میں خیرمقدم کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں