ریحام نے علیم خان سے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے مانگے، عون چوہدری

ریحام نے علیم خان سے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے مانگے، عون چوہدری
کیپشن: ریحام خان کو پیسوں اور طاقت کی بہت لالچ تھی، عون۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مشیر عون چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے ان کے سامنے علیم خان نے اپنی فلم کے لیے ایک کروڑ روپے مانگے۔

ریحام خان کی متنازع کتاب سے متعلق اپنے بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ ریحام خان کو پیسوں اور طاقت کی بہت لالچ تھی اور انہیں پیسے اور طاقت حاصل کرنے کی بہت جلدی تھی۔

مزید پڑھیں: عمران اور ریحام کے آپس کے معاملات ہیں ہمارا کیا لینا دینا، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ میرے سامنے ریحام خان نے اپنی فلم کے لیے علیم خان سے ایک کروڑ مانگے اور فلم کے فرنیچر کے قرضے کے لیے پی ٹی آئی پارلیمینٹرین سے لاکھوں روپے مانگے تھے لیکن یہ فرنیچر کبھی واپس نہیں کیا گیا بس غائب ہو گیا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دورہ کراچی میں بھی ریحام خان نےایک بزنس مین سے رقم مانگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے خیبر پختونخوا کے معاملات میں بے جا مداخلت کی اور سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے غیر ملکی کمپنی سے ڈیل کی کوشش کی جب کہ غیر ملکی کمپنی س کک بیک کے طور پر 2 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا جس کے بعد ریحام کے بارے میں عمران خان کو بتانے پر مجبور ہوا۔

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے علم ہونے پر ریحام خان کی تمام اسکیمز پر کام رکوا دیا تھا جس کے بعد ریحام خان پر ہسٹیریائی کیفیت طاری ہو گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں: کسی سیاستدان کو سرکاری گاڑیوں پر انتخابی مہم نہیں چلانے دیں گے، چیف جسٹس
 

انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے اپنی آنے والی کتاب میں کیچڑ اچھالی ہے لہٰذا ریحام کی شرارتیں منظر عام پر لانے کا وقت آ گیا ہے کیوں کہ ان کی یہ شرارتیں میں نے عمران خان کی شادی کے دوران خود دیکھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں