29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، محکمہ موسمیات

29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، محکمہ موسمیات
کیپشن: شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کوشب 12:45 پر ہو گی۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ سائنسی لحاظ سے 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

رمضان المبارک کے گزرتے ایام کے ساتھ ساتھ اب ملک بھر میں شوال کے چاند سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہو چکی ہیں اور اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بھی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات نے وزارت مذہبی امور کو شوال کے چاند کی عمر پر تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائنسی لحاظ سے 29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کوشب 12:45 پر ہو گی اور سورج غروب ہونے کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہو گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ غروب آفتاب کے وقت سے چاند 39 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا اور سائنسی طور پر چاند کی عمر 26 گھنٹے 42 منٹ ہو تو وہ دکھائی دے سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں