تحریک انصاف نے ریحام خان کو کتاب کے مواد کی تردید کیلئے 24 گھنٹے کی مہلت دے دی

تحریک انصاف نے ریحام خان کو کتاب کے مواد کی تردید کیلئے 24 گھنٹے کی مہلت دے دی
کیپشن: نیو نیوز سکرین شاٹ

لاہور:تحریک انصاف نے ریحام خان کو کتاب کے مواد کی تردید کیلئے 24 گھنٹے کی مہلت دے دی ،ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب قبل از وقت دھاندلی ہے، الیکشن کمیشن نوٹس لے، ایسی کتاب پر پابندی لگا دینی چاہئے، اس پوری سکیم کے پیچھے رائے ونڈ نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گا قبول کرینگے: پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیٹ ورک اصل میں رائیونڈ نیٹ ورک ہے، حسین حقانی بھی شامل ہیں، ایف آئی اے سائبر ونگ اس معاملے کی تحقیقات کرے، ریحام خان 24 گھنٹے میں کتاب کے مواد کی تردید کرے۔ انہوں نے کہا کتاب میں جو باتیں کی گئیں اس پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے، کتاب میں جو باتیں ہیں وہ ان پر فوجداری پرچے ہونے ہیں، ریحام خان کو پاکستان، خاندانی نظام، کسی کی پرواہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ریحام خان نے اپنی کتاب میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا
فواد چودھری نے مزید کہا کہ ریحام خان کی پست ذہنیت کا اندازہ کتاب سے ہوتا ہے، رائے ونڈ مافیا پہلے پی ٹی آئی خواتین اب عمران خان پر حملے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری کابینہ چلی گئی مگر ماروی میمن کہتی ہیں، میں نہیں جاؤں گی، وہ 10ارب روپے پر بیٹھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی

ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کوئی ایکشن نہیں لے رہا، اب تو الیکشن کمیشن کو آفس جا کر جنجھوڑنے والی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کل الیکشن لڑنے والے تمام امیدواروں کا اعلان کر دینگے، نامزدگی فارمز میں تبدیلی چوروں، ڈاکوو¿ں کو بچانے کیلئے کی گئی، ہمارے ترمیمی بل کو ن لیگ اور پی پی نے ملکر رد کیا۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی نامزدگی فارم میں تبدیلی کرنے والی کمیٹی میں نہیں تھی، الیکشن کمیشن امیدواروں کیلئے ایڈیشنل فارم پرنٹ کرائے، ایڈیشنل فارم پر وہ تمام معلومات لی جائیں جو نامزدگی فارم سے نکالی گئیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں