متنازع بیان: حفیظ پی سی بی کی 3رکنی کمیٹی کے سامنے پیش

متنازع بیان: حفیظ پی سی بی کی 3رکنی کمیٹی کے سامنے پیش
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہورقومی ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ متنازع انٹرویو سے متعلق معاملے پرپاکستان کرکٹ بورڈ کی 3رکنی کمیٹی کے روبرو پیش ہوگئے۔پی سی بی کی کمیٹی میں ہارون رشید، سلمان نصیر اور امجد بھٹی شامل ہیں۔

پی سی بی کی کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر محمد حفیظ نے موقف اپنایا کہ بدقسمتی سے میرابیان توڑمروڑکرپیش کیا گیا میں نے کرکٹ فینزکے بولنگ قانون سے متعلق شکوک وشبہات دورکرنے کے لئے تجاویزدی تھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز دی تھیں،میرامقصد آئی سی سی پر تنقید کرنا نہیں تھا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد حفیظ کی وضاحت قبول کرکے معاملہ ختم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔انٹرویو سیاق وسباق سے ہٹ کر شائع کیا گیا ، محمد حفیظ

یاد رہے کہ محمد حفیظ نے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ مشکوک باﺅلنگ ایکشن سے متعلق آئی سی سی کے قانون پر عملدرآمد کو دہرے معیار سے تعبیر کرتے ہیں، اس قانون پر طاقت، تعلقات اور نرم گوشہ اثرانداز ہوتے ہیں۔آل راﺅنڈر نے سوال اٹھایا تھا کہ ایک انسانی آنکھ کیسے یہ دیکھ سکتی ہے کہ ان کی باﺅلنگ 15 ڈگری کی مقررہ حد سے صرف ایک ڈگری زیادہ پر ہوئی ہے اور امپائرز اور میچ ریفریز کو ان کی 16 ڈگری پر باﺅلنگ کرنا تو نظر آگیا لیکن دوسری جانب بہت سے ایسے باﺅلرز بھی ہیں جو 30،25 اور اس سے بھی زیادہ ڈگری پر باﺅلنگ کر رہے ہیں لیکن وہ رپورٹ نہیں ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں