نیدرلینڈکے وزیراعظم نے سادگی کی نئی مثال قائم کر دی

نیدرلینڈکے وزیراعظم نے سادگی کی نئی مثال قائم کر دی
کیپشن: فوٹو: انٹرنیٹ

لاہور : نیدرلینڈکے وزیراعظم مارک روٹ عوام میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔لیکن انہوں نے فرش پر گری ہوئی کافی کو بذات خود صاف کر کے ایک بار پھر لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ جب پارلیمنٹ سے گزر رہے تھے تو ان کے ہاتھ میں کافی کا ایک مگ تھا جو کہ فرش پر گر گیا۔لیکن وزیراعظم مارک روٹ نے اس کام کو سویپرز کے لیے چھوڑنے کی بجائے خود ہی پوچا مارنا شروع کر دیا۔انہوں نے ایک جھاڑو اور کپڑے کی مدد سے فرش پر گری کافی کو خودہی صاف کر دیا۔اور بعد میں فرش پر موجود داغوں کو ایک کپڑے کے ٹکڑے کی مدد سے خشک بھی کر دیا۔



یہ بھی پڑھیں۔۔۔روسی مداخلت کی تحقیقات میں خود کو معاف کرنے کا اختیار رکھتا ہوں : ڈونلڈ ٹرمپ
 
 وزیر اعظم مارک روٹ کی فرش صاف کرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور ان کی سادگی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔پاکستان میں بھی وزیر اعظم مارک روٹ کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے کیونکہ پاکستان میں کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ ملک کے وزیر اعظم جھاڑو سے صفائی ستھرائی کا کام کر رہے ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں