نوجوانوں میں اعلی تکنیکی مہارت کو فروغ دیا جارہا ہے، آرمی چیف

نوجوانوں میں اعلی تکنیکی مہارت کو فروغ دیا جارہا ہے، آرمی چیف
کیپشن: فوٹو: فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں اعلی تکنیکی مہارت کو فروغ دیا جارہا ہے،نیوٹیک جدید ٹیکنالوجی سیکھانے والی ملک کی پہلی قومی ٹیکنالوجی یونیورسٹی ہوگی، نیشنل یونیورسٹی اعلی تعلیم یافتہ انجینئرزاورماہرورک فورس تیارکررہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی سی پی آر)کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرزکا افتتاحی اجلاس ہوا، جس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کی۔ اجلاس کی صدارت کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ نیوٹیک وفاقی چارٹرڈ یونیورسٹی ہے جومعیاری انجینئرزتیارکررہی ہے، نیوٹیک یونیورسٹی مقامی، اوورسیزمارکیٹ اورسی پیک کی ضروریات پورا کرے گی، نیوٹیک جدید ٹیکنالوجی سیکھانے والی ملک کی پہلی قومی ٹیکنالوجی یونیورسٹی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان امن کی عالمی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا: آرمی چیف

آرمی چیف نے کہا کہ یونیورسٹی کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلیے انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، نوجوانوں میں اعلی تکنیکی مہارت کوفروغ دیا جارہا ہے اوریونیورسٹی اعلی تعلیم یافتہ انجینئرزاورماہرورک فورس تیارکررہی ہے جب کہ ہماری نوجوان نسل اور صنعت ستمبرسے شروع ہونے والے نیوٹیک پروگراموں سے استفادہ کرے گی۔آرمی چیف نے نیوٹیک کی انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹیک انتظامیہ میرٹ پرسختی سے عمل کرے اورملک میں ٹیکنالوجی کی تعلیم کے اعلی ترین معیار بنائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں