سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد پہلا ڈرائیونگ لائسنس جاری

سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد پہلا ڈرائیونگ لائسنس جاری
کیپشن: فوٹو: انٹرنیٹ

ریاض: سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد پہلی خاتون نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل محمد ال بسامی نے کہا تھا کہ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری ہونے کے بعد وہ ملک میں 24 جون سے باقاعدہ ڈرائیونگ کرسکیں گی۔سعودی عرب میں ڈرائیونگ کے لیے خواتین کی عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے اور 18 سال یا اس سے زائد عمر خواتین کو ہی گاڑی چلانے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی تربیت کے لیے ٹریننگ سینٹرز پرخواتین کا رش

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 1990 سے خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی تھی تاہم یہ پابندی سرکاری طور پر عائد نہیں کی گئی تھی اور نہ ہی یہ قانون کا حصہ تھی مگر خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجراءنہیں ہوتا تھا جبکہ خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کے لیے خصوصی مہم بھی چلائی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں