چیف جسٹس کا خدیجہ صدیقی پر حملے کے ملزم کو بری کرنے کا از خود نوٹس

چیف جسٹس کا خدیجہ صدیقی پر حملے کے ملزم کو بری کرنے کا از خود نوٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر حملے کے ملزم کو بری کرنے کا از خود نوٹس لے لیا اور مقدمے کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس 10 جون کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ازخودنوٹس کیس کی سماعت کریں گے جس میں متعلقہ حکام کو مقدمے کے تمام ریکارڈ اور تفصیلات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کو مئی 2016 میں اس کے کلاس فیلو شاہ حسین نے چھریوں کے وار کرکے لہولہان کردیا تھا لیکن ملزم بااثر ہونے کے باعث آزاد گھومتا رہا تاہم معاملہ میڈیا پر آیا تو چیف جسٹس ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا جس کے نتیجے میں ملزم کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔خدیجہ صدیقی کیس، مجرم شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزا

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم سیشن کورٹ نے سزا 7 سے کم کرکے 5 سال کردی تھی جب کہ ملزم شاہ حسین نے 5 سال قید کی سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر گزشتہ روز لائیکورٹ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں