2014 میں ریحام خان سے پہلی اور آخری ملاقات ہوئی، شہباز شریف

 2014 میں ریحام خان سے پہلی اور آخری ملاقات ہوئی، شہباز شریف
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ریحام خان کیساتھ ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2014 میں ریحام خان سے پہلی اور آخری ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی جانب سے لکھی گئی کتاب کے حوالے سے کھڑا ہونے والا تنازعہ تاحال جاری ہے۔ اس حوالے سے اداکار حمزہ علی عباسی نے الزام عائد کیا تھا کہ ریحام خان کی پشت پناہی پر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ہیں۔ حمزہ علی عباسی کا دعوی ہے کہ ریحام خان کو کتاب مارکیٹ میں لانے کیلئے پیسے شہباز شریف نے دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔کتاب کا معاملہ، عدالت نے ریحام خان کو 9 جون کو عدالت طلب کر لیا

جبکہ ریحام خان اور شہباز شریف کے درمیان ملاقاتیں بھی ہوتی رہی ہیں۔ تاہم ریحام خان نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ اب اس حوالے سے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی خود ردعمل دیا ہے۔ شہباز شریف نے ریحام خان کیساتھ ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ 2014 میں ایک انٹرویو کیلئے ریحام خان نے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد ریحام خان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں