ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

جبکہ خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ھے ۔گزشتہ روز اندرون سندھ شدید گرمی پڑی ،،جیکب آباد 49،، موہنجودارو 48، دادو، روہڑی اور سکھر میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔