ہمیں آنے والا کچھ وقت کوروناوائرس کے ساتھ ہی گزارناہے ‘ ماریہ واسطی

ہمیں آنے والا کچھ وقت کوروناوائرس کے ساتھ ہی گزارناہے ‘ ماریہ واسطی

لاہور: نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ کوروناوائرس نے ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شخص کے معمولا ت کوبری طرح متاثرکیا ہے ، اب ہمیں یہ سوچ لینا چاہیے کہ ہمیں آنے والا کچھ وقت کوروناوائرس کے ساتھ گزارناہے اور ہمیں اپنے معمولات کوطے شدہ ایس او پیز کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔

ماریہ واسطی نے کہا کہ اس وائرس سے چھٹکاراپانے کا واحد حل یہی ہے کہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمدکیا جائے ،ہم جس قدرایس او پیز پر عمل کریں گے اتنی جلد ی اس سے جان چھوٹ جائے گی اور ہم دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف لوٹ آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ حکومت کی گزارشات پر عمل کیا جائے اور کورونا سے بچاﺅ کے لئے طے شدہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور یہ کوئی مشکل ہدف نہیں ہے کیونکہ زندگی بہت اہم ہے ۔

ماسک پہننا،سماجی فاصلہ رکھنا ،ہاتھوں کو بار بار دھونااور غیر ضروری باہر نکلنے سے پرہیز کرکے ہم نہ صرف خود کو اور اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کی زندگیاں بھی خطرے میں نہیں پڑیں گی ۔