دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 67 لاکھ سے بڑھ گئی، ہلاکتیں  3 لاکھ 93 ہزار  تک پہنچ گئیں

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 67 لاکھ سے بڑھ گئی، ہلاکتیں  3 لاکھ 93 ہزار  تک پہنچ گئیں

نیویارک :دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 67 لاکھ 24 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور تین لاکھ 93 ہزار 210 افراد جاں بحق ہو چکے  جبکہ  32 لاکھ 51 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے ۔

امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 715 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ  دس ہزار سے بڑھ گئی  ۔ امریکہ میں19 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 6 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا اور کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار تک پہنچ گئی  جبکہ  34 ہزار 39 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں 4 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 5 ہزار تین سو سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔برطانیہ میں دو لاکھ 81 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور 39 ہزار 9 سو سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 71 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار چھ سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار سے زیادہ ہوگئی ۔ جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزارسے تجاوز کرگئی ۔

ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار چھ سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار410  ہوگئی  ۔دنیا بھر میں 32 لاکھ 51 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے۔