کورونا کے باعث ٹیکس وصولی میں 30 فیصد کمی آئی ،حماد اظہر

کورونا کے باعث ٹیکس وصولی میں 30 فیصد کمی آئی ،حماد اظہر

اسلام آباد:وفاقی وزیر صنعت و پیداوار  حماد اظہر  نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث ٹیکس وصولی میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔  انہوں  نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس فائلرز میں گذشتہ برس 40 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن کورونا کے باعث ٹیکس جمع کرنے میں 30 فیصد کمی آئی ہے جس کے باعث ہم آن لائن ڈیٹا کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے کسی کو ہراساں نہیں کیا جارہا ہے، جو بڑے لوگ ٹیکس ادا نہیں کر رہے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانا ہے، مالی سال 2018-19میں سرکاری ملازمین سے 5ارب 97کروڑ تنخواہوں کی مد میں ٹیکس اکٹھا ہوا جبکہ  صوبوں اور دیگر شعبوں کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 70ارب 47کروڑ ٹیکس اکٹھا ہوا۔

انہوں  نے کہا کہ کورونا بحران میں ہم سخت اقدامات نہیں کرنا چاہتے جس سے معیشت متاثر ہو، آئی ایم ایف نے کورونا بحران میں ہماری مدد بھی کی، آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان نے بنچ مارک سے بہتر کارکردگی دکھائی، آئی ایم ایف کی پاکستان سے متعلق رپورٹس انکی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔