کرس ڈینٹ کا گلاسٹر شائر کے ساتھ تین سالہ معاہدہ طے پاگیا

کرس ڈینٹ کا گلاسٹر شائر کے ساتھ تین سالہ معاہدہ طے پاگیا

لندن : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کرس ڈینٹ نے گلاسٹر شائر کاؤنٹی کے ساتھ تین سالہ معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔


انہوں نے گزشتہ سال چیمپئن شپ کے ڈویژن ون میں کاؤنٹی کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے 2023ءسیزن کے اختتام تک کاؤنٹی کو اپنی موجودگی کی یقین دہانی کروا دی تھی۔ڈینٹ نے کہا ہے کہ میں کلب کے ساتھ تین سالہ معاہدہ پر دستخط کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے گلاسٹر شائر کی طرف سے کھیلنا اچھا لگتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ایک عمدہ سکواڈ موجود ہے جو آنے والے سالوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے مزید فتوحات حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ میں توسیع میرے لیے ایک خوشگوار امر ہے۔ انہوں نے کہا میری کوشش ہوگی کہ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کو فتوحات دلا سکوں۔