عالمی یوم ماحولیات آج پاکستان کی میزبانی میں منایا جا رہا ہے

عالمی یوم ماحولیات آج پاکستان کی میزبانی میں منایا جا رہا ہے
سورس: file

اسلام آباد : پاکستان کی میزبانی میں آج دنیا بھر میں عالمی یوم ماحولیات 2021 منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہو گی۔

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے جبکہ دنیا کے مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے مندوبین کورونا کی وجہ سے ورچوئل طور پر تقریب میں شرکت کرینگے۔

 پاکستان کی جانب سے عالمی یوم ماحولیات کے میزبان ملک کی حیثیت سے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت ایک ارب درخت لگانے کا ہدف حاصل کرنے، رضاکارانہ بون چیلنج قبول کرنے، سمندری حیات کے لئے محفوظ علاقوں کے قیام اور ملک کے پہلے گرین بانڈ کے اجرا سمیت نیچر فنانسنگ کے جدید طریقے متعارف کرانے جیسی بڑی کامیابیوں کا اعلان کیا جائیگا۔