کورونا کے وار جاری، مزید 84 افراد جاں بحق

کورونا کے وار جاری، مزید 84 افراد جاں بحق
کیپشن: کورونا کے وار جاری، مزید 84 افراد جاں بحق
سورس: file

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے کیسز کی مثبت آنے کی شرح تو کم ہونا شروع ہوگئی لیکن ہلاکتیں کم نہیں ہو رہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی 80  سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ مثبت کیسز کی شرح 3.81 فیصد ہے۔

                                                    

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری  کر دیے ہیں۔ مزید 84مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں جس سے  ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 21ہزار 189ہوگئی ہے۔

  

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  50 ہزار393  کوروناٹیسٹ کیےگئے۔جن میں سے   ایک ہزار 923 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔  متاثرین کی تعداد 9لاکھ 30ہزار 511 تک پہنچ گئی ہے۔