پرچی شہزادہ عثمان بزدار پر تنقید سے پہلے  سندھ کے عوام کو دی گئی سوغاتوں کا سوچے: فردوس اعوان

پرچی شہزادہ عثمان بزدار پر تنقید سے پہلے  سندھ کے عوام کو دی گئی سوغاتوں کا سوچے: فردوس اعوان
کیپشن: پرچی شہزادہ عثمان بزدار پر تنقید سے پہلے  سندھ کے عوام کو دی گئی سوغاتوں کا سوچے: فردوس اعوان
سورس: file

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہائیوں سے سندھ کے عوام پر مسلط پیپلزپارٹی ذاتی حملوں کی بجائےعوامی خدمت پر توجہ دے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں بے شمار منصوبوں پر کام جاری ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں کئی منصوبے کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں، جن سے پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑتی اپوزیشن حقیقی عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے نجانے کیوں خائف ہے۔ پرچی شہزادے کو عوامی وزیر اعلی عثمان بزدار پر تنقید سے پہلے قائم علی شاہ اور اب مراد علی شاہ کی شکل میں سندھ کے عوام کو دی گئی سوغاتوں بارے سوچنا چاہیے، دہائیوں سے سندھ کے عوام پر مسلط پیپلزپارٹی ذاتی حملوں کی بجائےعوامی خدمت پر توجہ دے۔