تمام شہریوں کی ویکسی نیشن تک پابندیاں ختم نہیں ہوں گی: فیصل سلطان

تمام شہریوں کی ویکسی نیشن تک پابندیاں ختم نہیں ہوں گی: فیصل سلطان
سورس: file

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ جب تک تمام شہریوں کو کورونا ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہو سکیں گی۔

یوایس ایڈ کی طرف سے پاکستان کو دیے گئے طبی آلات وصول کرنے کی تقریب میں گفتگو کرتے  وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے تمام ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے، اس وبا کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا نہیں کر سکتا۔

وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 23 لاکھ افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے ۔40 لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے۔ 

حکومت کا رواں سال کے آخر تک 7 کروڑ آبادی کی مکمل ویکسی نیشن کا منصوبہ ہے ۔اگر روزانہ ساڑھے تین کروڑ ویکسی نیشن ہوگی اسی وقت یہ ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔