پہلے دوائیوں کے 5 سو  ارب اوراب کورونا ریلیف فنڈ بھی کھاگئے ،کیا لوگ ہیں؟ مریم اورنگزیب

پہلے دوائیوں کے 5 سو  ارب اوراب کورونا ریلیف فنڈ بھی کھاگئے ،کیا لوگ ہیں؟ مریم اورنگزیب
کیپشن: پہلے دوائیوں کے 5 سو  ارب اور کورونا ریلیف فنڈ بھی کھائے ،کیا لوگ ہیں؟ مریم اورنگزیب
سورس: file

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے کورونا ریلیف پیکج سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ منظر عام پر لانے  اور 15 کھرب کہاں خرچ ہوئے اس کی رسیدیں دینے کا مطالبہ کر دیا۔

   ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 1200 ارب کی خطیر رقم پر آڈٹ رپورٹ پبلک ہونے سے روکی جا رہی ہے، پہلے دوائیوں کے 500 ارب کھا گئے، اب کورونا کا ریلیف پیکج کھا گئے، کیا لوگ ہیں ؟ کورونا ریلیف پیکج میں سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی خود آڈیٹر جنرل نے کی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 1200 ارب کے کورونا ریلیف پیکج کے علاوہ آئی ایم ایف سے 1.386 ارب ڈالر کورونا کیلئے آئے، آئی ایم ایف فسکل مانیٹر میں بھی اس پیسے کے استعمال پر سوال اٹھایا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ معاشی ماہرین 15 کھرب کی رقم کا سوال اٹھا کر حکومت سے رسیدوں کا مطالبہ کر رہے ہیں؟ کورونا ریلیف کیلئے 1200 ارب روپےکا معاملہ ایک اور رنگ روڈ سکینڈل دکھائی دیتا ہے۔