دن رات محنت کرکے معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا: عثمان بزدار

دن رات محنت کرکے معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا: عثمان بزدار
کیپشن: دن رات محنت کرکے معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا: عثمان بزدار
سورس: file

وزیر اعلی پنجاب  عثمان بزدار  کا کہنا ہے موجودہ حکومت کی بہترین  معاشی کارکردگی پر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکارہے۔اپنے ادوار میں معیشت سے کھلواڑ کرنے والے معاشی استحکام پر اپنا منہ چھپا رہے ہیں ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار   نے ایک بیان میں کہاکہ  معاشی اعشارئیے بہتر ہونے پر اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت کو تباہ حال معیشت ملی۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری ٹیم نے دن رات محنت کرکے معیشت کو درست ٹریک پر ڈال دیا ہے ۔مستحکم معیشت پر اپوزیشن کا مسلسل رونا منافقت اور دوغلہ پن ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچے گا،،قوم جان چکی ہے کہ   اپوزیشن عناصر  عقل کے ساتھ بصیرت سے بھی عاری ہیں۔