آئندہ فیس بک کے بانی کو وائٹ ہاؤس کھانے پر نہیں بلاؤں گا، ٹرمپ

 آئندہ فیس بک کے بانی کو وائٹ ہاؤس کھانے پر نہیں بلاؤں گا، ٹرمپ
کیپشن: آئندہ فیس بک کے بانی کو وائٹ ہاؤس کھانے پر نہیں بلاؤں گا، ٹرمپ
سورس: فائل فوٹو

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو انوکھے بیانات کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں اب ایک بار پھر اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی 2 سالہ معطلی پر سوشل میڈیا ویب سائٹ کے بانی مارک زکر برگ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ صدارتی الیکشن جیت گیا تو فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو کبھی وائٹ ہاؤس کھانے پر مدعو نہیں کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان فیس بک انتطامیہ کی جانب سے ان کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بند ہونے کے ردعمل کے طور پر دیا۔ فیس بک انتظامیہ نے یہ پابندی ان اکاؤنٹس سے اشتعال انگیز پوسٹوں اور پارلیمنٹ پر حملے کے تناظر پر عائد کی ہے۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر نے 2019 میں اپنے دور حکومت میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو کھانے پر وائٹ ہاؤس مدعو کیا تھا تاہم اکاؤنٹس بند کیے جانے کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ اب کھانے کی نہیں بلکہ بزنس پر بات ہو گی۔