موٹروے پولیس نے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ مسافر گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی

موٹروے پولیس نے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ مسافر گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی
کیپشن: موٹروے پولیس نے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ مسافر گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں پر بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ مسافر گاڑیوں پر پابندی لگا دی ہے۔ موٹروے پولیس نے فٹنس سرٹیفکیٹ کو گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کرنا لازمی قرار دے دیا۔

ایس ایس پی سید حشمت کمال کی ہدایات پر موٹروے پولیس کی جانب سے یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے کہ مسافر بردار گاڑیاں مکمل فٹ ہونے پر ہی موٹروے پر سفر کر سکتی ہیں۔

پبلک سروس گاڑیاں فرنٹ سکرین پر فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کریں گی اور موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں پر فٹنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ناقص گاڑیاں دوران سفر حادثات کا اہم سبب بن رہیں ہیں۔ موٹروے پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جس کے نتیجے میں آج سے یہ سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے گا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر سرٹیفکیٹ آویزاں کرنا لازمی کرنا ہو گا اور کسی گاڑی نے سرٹیفکیٹ آویزاں نہ کیا تو اُسے موٹروے پر آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔