عمران خان بنی گالا پہنچ گئے ، پارٹی کور کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے

عمران خان بنی گالا پہنچ گئے ، پارٹی کور کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر  پشاور سے بنی گالا پہنچ گئے ۔

تفصیلات کےمطابق عمران خان  بنی گالا میں پارٹی کور کمیٹی کے اجلاس   کی صدارت کریں گے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ عمران خان  اسلام آباد میں داخل ہو کر دکھائیں ۔

شہباز گل نے راناثناء اللہ کو جواب دیتے ہوئے مزید لکھا کہ  آپ نے عمران خان کو نواز شریف سمجھ رکھا ہے کہ جو ڈر کر بھاگ جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان آج بنی گالہ میں 3 بجے کور کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کریں گے، شہباز گل نے چیلنج کیا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائیں پھر انجام دیکھیں۔

مصنف کے بارے میں