ملکی مسائل کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے: وزیراعظم

ملکی مسائل کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے: وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، ہمیں اگر آگے بڑھنا ہے تو پسند، ناپسند اور انا سے بالاتر ہو کر سوچنا ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق انڈس ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج اس ہسپتال کے افتتاح کا موقع ملا ہے جسے ایک خداترس شخص نے بنایا اور یہ میرے لئے عزت اور فخر کی بات ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ جو لوگ قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں وہی دین اور دنیا کما رہے ہیں، 2013 میں ان لوگوں سے ملاقات ہوئی اور انہیں خیراتی ہسپتال بنانے کا کہا، ہماری حکومت اس 60 بیڈ کے ہسپتال کو چلانے سے قاصر تھی۔ 
وزیراعظم میٹرو بس میں ٹکٹ کے نرخ آدھے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں معیشت کی حالت خراب ہے لیکن اگلے چند سالوں میں ملک راکٹ کی طرح آگے بڑھے گا جس کیلئے ہم سب نے محنت کرنی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت سے ہمارے تعلقات کشیدہ ہیں اور ملک مسائل سے دوچار ہے جنہیں حل کرن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، ہمیں آگے جانے کیلئے اپنی انا سے بالا تر ہوکرسوچنا ہو گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن اس کیساتھ ہی ہم سات کروڑ عوام کو 2 ہزار روپے دیں گے، صحت اور تعلیم کے شعبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ سے باخبر ہوں لیکن مجھے حکومت میں آئے ہوئے ابھی ڈیڑھ مہینہ ہوا ہے اور مجھ سے حساب مانگا جا رہا ہے، گزشتہ ساڑھے 3 سالوں میں جو ہوا اس کا حساب کون دے گا؟ 

مصنف کے بارے میں