عمران خان کی آمد، فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

عمران خان کی آمد، فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ آمد کے موقع پر سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو اندر جانے سے روک دیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماءشہباز گل نے فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ میں داخل نہیں ہونے دیا جن کا کہنا ہے کہ میں کافی دیر سے یہاں پہنچ چکا ہوں مگر اندر داخل نہیں ہونے دیا جا رہا جبکہ فون بھی کر رہا ہوں مگر کوئی فون کا جواب بھی نہیں دے رہا۔ 
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پشاور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ پہنچے ہیں۔ عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کیا ہے جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور اور مشاورت ہوگی۔